Tuesday 7 November 2023

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو باغ صفا کلرکہار پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے روک دیا

 سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو باغ صفا کلرکہار پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے روک دیا



رجسٹرار نے خط میں کمپلیکس کی تعمیر اور منظوری کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملے کی چھان بین کا حکم

سلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 نومبر 2023ء) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو باغ صفا کلرکہار پر جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے روک دیا۔ رجسٹرار نے خط میں کمپلیکس کی تعمیر اور منظوری کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کی چھان بین کا حکم بھی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ/کلر کہار جوڈیشل کمپلیکس تعمیر معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کو باغ صفا کلر کہار پر جوڈیشل کمپلیکس تعمیر سے روک دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس تعمیرو منظوری کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔خط میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس ریکارڈفراہمی تک منصوبہ پر مزید کام روک دیا۔ اخبار میں آیا ہے کہ باغ صفا کلرکہار پرجوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے معاملہ چھان بین کا حکم دیا۔ بتایا جائے قدیم پارک کی اراضی کو جوڈیشل کمپلیکس میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے۔خط میں پوچھا گیا کہ کلر کہار میں لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے ٹرانسفر 80 کنال زمین کا کیا بنا؟ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے فوری معلومات فراہمی کا حکم دیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment