عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین 14 نومبر کو جیل میں ہی دونوں کیسز کی سماعت کریں گے
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے 14 نومبر کو شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت عمران خان کے ساتھ مقرر کر دی، اس سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں احتجاج توڑ پھوڑ کے تناظر میں درج مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا خالد یوسف، وکیل سردار مصروف ، مرزا عاصم بیگ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔
بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 ضمانت کی درخواستیں بحال کی گئی تھیں، اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پرسماعت بھی 14 نومبر تک ملتوی ہوئی ہے،
شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالت نے استفسارکیا کہ ’اگر آپ کی درخواست عمران خان کی درخواست کے ساتھ ہی سن لیں تو ٹھیک نہیں‘؟ اس پر وکیل علی بخاری نے کہا کہ ’میں تو ابھی تیار ہوں عدالت مجھے سن کر فیصلہ کر دے، شریک ملزمان کی ضمانتیں ہوچکیں ہیں ہماری بھی ضمانت ہونی ہے، پراسیکیوٹر نے بھی کہا تھا شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں، پولیس اگر شاہ محمود کیخلاف بھی لکھ کر لے آئے تب بھی ضمانت تو کنفرم ہونی ہے۔
0 comments:
Post a Comment