Wednesday 8 November 2023

 زرعی یونیورسٹی اورمحکمہ زراعت کے اشتراک سے ویٹ کمپین کاآغازکردیاگیا



  زرعی گریجوایٹ،ماہرین زمینداروں کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار میں اضافہ کے مفید مشورے دینگے

 ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء) سانگلہ ہل وزیراعظم پاکستان کے احکامات پرعمل درآمدکرتے ہوئے،زرعی یونیورسٹی اورمحکمہ زراعت کے اشتراک سے ویٹ کمپین کا آغاز کردیا گیا ہے، جوایک ہفتہ جاری رہے گی،کمپین کے دوران زرعی گریجوایٹ طلبائ وطالبات اورماہرین گاؤں گاؤں جاکر زمینداروں کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے مفید مشورے دینگے۔

اس کمپین کے تحت زراعت آفیسران نے زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے گریجوایٹ کے ہمراہ ایک روڈشوکاانعقادکیاجس میں یونیورسٹی کے طلبائ وطالبات،اساتذہ،محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے حصہ لیا،روڈ شومئں گریجوایٹ نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرمفیدمشورے درج تھے روڈشوزراعت دفتر سے شروع ہوکرریلوے روڈسے ہوتاہوافیصل آبادروڈپراختتام پزیرہوگیا،اس موقع پرسیکرٹری پریس اینڈپبلیکیشنزہارٹیکلچرکلب فیصل آبادطلحہ انورانصاری کاکہناتھاکہ گزشتہ برس کی ویٹ کمپین سے فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کے باعث حکومت نے فیصلہ کیاکہ ایک ہفتہ کی ویٹ کمپین سے جہاں زرعی گریجوایٹ کوفیلڈ میں سیکھنے کو ملے گا وہاں زمینداروں کاشتکاروں کوبھی خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوگا،ویٹ کمپین کے افتتاح کے موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت محمداکرم کاکہناتھاکہ زمیندارکا شتکار زرعی گریجوایٹ اورماہرین کی سفارشات پرعمل پیراہوکراپنی گندم کی فی ایکڑپیداواربڑھاکرملکی معیشت میں اضافہ کرکے اچھاپاکستان ہونے کاکرداراداکرسکتے ہیں، اس مہم کا مقصد کسانوں کی جدید خطوط پر رہنمائی اور زیادہ رقبہ پر گندم کی سفارش کردہ اقسام کی کاشت کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر زراعت آفیسر محمد منیب محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف اور اسسٹنٹ پروفیسر محمد ادریس بھی موجود تھے۔


0 comments:

Post a Comment