Wednesday 8 November 2023

 پی ٹی آئی میں الیکشن لڑنے والا نہیں ہوگا تو ووٹر ووٹ کس کو دے گا؟ طلال چودھری



جڑانوالہ میں پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو میرے ڈیرے پر کرے، جڑانوالہ میں پی ٹی آئی جلسے کیلئےپوری سیکیورٹی بھی دیں گے، لیگی رہنما کی گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2023ء) سینئر لیگی رہنما طلال چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں الیکشن لڑنے والا نہیں ہوگا تو ووٹر ووٹ کس کو دے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات نہ کرے، ان کا تو کوئی الیکشن لڑنے والا ہی نہیں ہو گا تو ووٹر ووٹ کس کو دے گا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو آفر دیتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو میرے ڈیرے پر کرے، جڑانوالہ میں پی ٹی آئی جلسے کیلئےپوری سیکیورٹی بھی دیں گے۔ 50کرسیاں لگا کر بعد میں کہتے ہیں کہ کوئی آیا نہیں پولیس نے سارے پکڑ لیے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار ہی نہیں ہے، مجھ پر دہشتگردی کے پرچے ہیں، پی ٹی آئی کو ہر چیز اپنی مرضی کی چاہئے، چیئرمین تحریک انصاف کو کسی بندے پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ہمارے ساتھ 6،7سیٹوں کے علاوہ مقابلہ نہیں، نوازشریف اسی طرح کا سزایافتہ ہیں جیسے بھٹو سزایافتہ ہیں، ہم معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کی بات کرنی چاہئے۔ طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی مانتے ہیں نوازشریف کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا۔ ادھر لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو لکھے گئے خط کو پی ٹی آئی نے بے بسی قرار دیدیا۔


پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے گفتگو کی اور صدر مملکت کے خط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا خط اُن کی بے بسی کا مظہر ہے، دراصل عارف علوی کی طرف سے ایک درخواست کی گئی ہے۔ حامد خان نے مزید کہا کہ درخواست کے بجائے صدر مملکت کو واضح آرڈر دینا چاہیے تھا کیونکہ اس وقت آئینی اختیار صرف صدر مملکت کے پاس ہے۔


0 comments:

Post a Comment