Saturday 11 November 2023

ملتان پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام چرس برآمد

 ملتان پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام چرس برآمد



ملتان (اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2023ء) ملتان تھانہ قادر پورراں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔


ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ایس ایچ او تھانہ قادر پورراں محمد حنیف اظہر گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بشیر احمد ولد فیض بخش کو گجر چوک سے گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ قادر پورراں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


0 comments:

Post a Comment