Saturday 11 November 2023

اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان،سیاست کو بھی مکمل خیرباد کہہ دیا

 اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان،سیاست کو بھی مکمل خیرباد کہہ دیا



دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ،ہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں ، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔اسد عمر

اسلام آباد(  اخبارتازہ ترین ۔ 11 نومبر 2023ء پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، اسد عمر نے ہمیشہ کے لیے سیاست کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔

خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔


خیال رہے کہ کچھ دن قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ اگر عثمان ڈار یا صداقت عباسی جیسا کوئی کام کرنا ہوتا تو اب تک کرچکا ہوتا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمن پی ٹی آئی تو اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا اس پر کیا وجہ ہے؟ اس کے جواب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جنہیں ملا انہوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا اور ہمارا ماننا ہے قانونی استعمال کیا ہے، ویسے بھی سائفر تو 4 لوگوں میں آتا ہے جن میں وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں تو ایف آئی آر میں پلاننگ منسٹر کہاں سے آگیا؟ میرا تو صرف نام آیا ہے۔

اس پر صحافی نے جب ان سے یہ دریافت کیا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی کسی ٹی وی پروگرام میں جائیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو اب تک کر چکا ہوتا۔


0 comments:

Post a Comment