Monday, 6 November 2023

پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد صںم جاوید کو عدالت پیش کردیا



عدالت نے ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبر تک توسیع کردی

لاہور(اردوپوائنٹ میگزین اخبارتازہ ترین ۔ 06نومبر 2023ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی و۔ پولیس نے صنم جاوید کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کردیا ۔ عدالت نے صنم جاوید ک 

 

جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبر تک توسیع کردی ۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ صنم جاوید نے اپنے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر دو مقدمات درج ہیں۔

عدالت میں پولیس افسران کی جانب سے غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا لہٰذا عدالت پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 10نومبر کوجواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ سوموار کو سماعت پر سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے موقف اختیار کیا کہ نومئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نا کوئی پیش رفت ہوتی ہے صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزد کیا گیا ۔صنم جاوید کے وکیل شکیل پاشا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے مقدمات کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی ۔ پولیس نے بتایا کہ صنم جاوید پر 2مقدمات درج ہیں عدالت میں غلط بیانی کی گئی اور صنم جاوید کو مزید 2 مقدمات میں گرفتار اور صنم جاوید کو مزید دو مقدمات میں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا، لہذا 

لاہور ہائیکورٹ پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

 

0 comments:

Post a Comment