ن لیگ کا لاہور جلسہ گیم چینجر ثابت نہیں ہوا، لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا مینار پاکستان جلسے میں مدعو نہ کرنے پر بھی شکوہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2023ء ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنتے نہیں دیکھ رہا، دونوں دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔دنیا نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کالاہور جلسہ گیم چینجرثابت نہیں ہوا، لاہور جلسے کا سیاست پر اثر نہیں پڑا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ الیکشن لڑوں گا ،کسی پارٹی کوساری زندگی درخواست نہیں دی، ضروری نہیں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑوں۔ جاوید ہاشمی نے مینار پاکستان جلسے میں مدعو نہ کرنے پر بھی شکوہ کیا۔خیال رہے کہ جاوید ہاشمی کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو نوازشریف کو وطن واپسی کا مشورہ دیتے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ نوازشریف کو اب ایک لمحہ ضائع نہیں کرنا چاہیے اور فوراً پاکستان آ جائیں ،توشہ خانہ کی چیزیں قوم کی امانت ہے ،لینے اور بیچنے والے قوم سے معافی مانگیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تسنیم نامی شخص کو نہیں جانتا لیکن حقیقت کھل گئی کہ وہ دو نمبر آدمی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو غربت جہالت لیڈر لیس کا مسئلہ ہے، پاکستان کو سب سے پہلے جو ایشو پیدا ہوا وہ آج تک حل نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سے ذاتی اختلافات نہیں تاہم جب کوئی اقتدار دے تو کیا چھین نہیں سکتے، نوازشریف اور عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی ،جب سیاستدانوں کا کردار مضبوط ہوگا تو ملک چلے گا۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہہ سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر حکومت میں آئے،ایک ٹاسک کیلئے عمران خان کٹھ پتلی بن گیا،جہاز میں بھر بھر کر لوگ پی ٹی آئی میں لائے گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کس نے عمران خان کو مارا مجھے نہیں معلوم لیکن مقدمہ کیوں درج نہیں کروایا ،عمران خان نے کمپرومائز کرلیا وہ مقدمہ درج کرواتے وہ بار بار یو ٹرن لیتے ہیں تو سنجیدگی نہیں رہتی۔
0 comments:
Post a Comment